ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں پاکستان کے میچ جیتنے کی خوشی میں پشاور میں ہوائی فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق ہوائی فائرنگ کرنے میں ملوث 41 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
میڈیا ذرائع مطابق پشاور میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے میچ میں پاکستان کے جیتنے کی خوشی میں شہر کے مختلف مقامات پر ہوائی فائرنگ کا واقعات پیش آئے جس دوران فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 3 خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوئے۔
پولیس کے مطابق ہوائی فائرنگ کرنے میں ملوث 41 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پشاور کے دلہ زاک روڈ، نوتھیہ اورکوٹلہ محسن خان میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں 3 خواتین زخمی ہوئیں جبکہ متنی ادیزئی میں ہوائی فائرنگ سے سدیس بحق اور ہمسایہ خیام زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق پشاور شہرکے مختلف تھانوں کی حدود میں ہوائی فائرنگ رپورٹ ہوئی، ہوائی فائرنگ کرنے والے 41 افراد کو حراست میں لیا گیا۔
جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین نے مطالبہ کیا ہے کہ شہر بھر میں غیر قانونی اسلحہ کے خلاف آپریشن شروع کیا جائے۔