ایک اور بھارتی اداکارہ کا نسیم شاہ بارے ٹوئٹ وائرل

ممبئی: اروشی روٹیلا کے بعد بھارتی اداکارہ سُربھی جیوتی بھی پاکستانی بولر نسیم شاہ کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں۔

ٹوئٹر  پر جاری بیان میں سُربھی جیوتی نے لکھا ہے کہ پاکستان کو نسیم شاہ کی صورت میں یقینی طور پر ایک ہیرا مل گیا ہے۔

اداکارہ نے اپنی ٹوئٹ میں نسیم شاہ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان کے خلاف میچ میں نسیم شاہ نے افغان بولر فضل حق فاروقی کو آخری اوور میں دو چھکے مار کر ہاری ہوئی بازی پلٹ دی تھی اور پاکستان میچ ایک وکٹ سے جیت کر ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

قبل ازیں بھارتی اداکارہ اور ماڈل گرل اروشی روٹیلا کی جانب سے بھی نسیم شاہ کی ویڈیو اسٹوری پوسٹ کی  گئی تھی۔

اروشی روٹیلا نے ایک فین پیچ سے شیئر کی گئی ایڈٹ ویڈیو کو انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا جس سے بظاہر یہ تاثر پھیلا کہ بھارتی اداکارہ بھی فاسٹ بولر نسیم شاہ سے متاثر ہیں۔