پشاور سےمنشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام ،ملزم گرفتار

ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس کے عملے نے پشاور ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے قطر جانے والے مسافر کے سامان سے ڈھائی کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد کر لی۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق ان کے عملے نے دوحہ جانے والے مسافر سے 2 اعشاریہ 648 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی۔

مسافر محمد نعیم نے بیگ کے اندرونی حصوں میں ہیروئن بڑی مہارت سے چھپا رکھی تھی۔

اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کر کے اس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف کے حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔