اروشی روٹیلا کیساتھ شیئر ویڈیو پر نسیم شاہ کا ردعمل سامنے آگیا

 دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان پیسر نسیم شاہ کا بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اروشی روٹیلا کے ساتھ شیئر ہوئی ویڈیو پر ردعمل سامنے آگیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم اروشی روٹیلا کون ہیں، میں تو گراؤنڈ میں کھیلتا ہوں، لوگ ویڈیوز وغیرہ بھیجتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گراؤنڈ میں مجھے دیکھنے کیلئے جو لوگ آتے ہیں انکا شکریہ ادا کرتا ہوں، میں کوئی آسمان   سے نہیں اُترا، لوگ پیار کرتے ہیں جس پر انکا شکر گزار ہوں۔

نوجوان پیسر نے کہا کہ بالی ووڈ اداکارہ کے بارے میں نہیں جانتا، اپنے کھیل پر فوکس رکھتا ہوں، مجھے تو معاملے کا علم ہی نہیں البتہ فی الحال کرکٹ پر فوکس ہے۔

نسیم شاہ نے مزید کہا کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ افغانستان کے خلاف میچ میں پاکستان کو سرخرو کروایا، یقین تھا کہ چھکے لگ جائیں گے، ٹیپ بال کھیلتا تھا اس میں بھی چھکے لگائے اور پریکٹس بھی کرتا ہوں۔