بحرین: معروف پاکستانی اداکار عمران عباس نے بالی وڈ فلم ’کہو نہ پیار ہے‘ کا گانا ’جانِ من جانِ من‘ امیشا پٹیل کے لیے گایا۔
اس موقع پر امیشا نے کہا کہ یہ گانا ان کے لیے بہت یادگار ہے ۔
بحرین میں منعقدہ ایوارڈ شو میں پاکستانی اداکار عمران عباس کے گانے پر بھارتی ادکارہ نے کہا کہ یہ گانا ان کیلئے بہت یادگار ہے۔
امیشا پاٹیل کا کہنا تھا کہ یہ گانا فلم ’کہو نہ پیار ہے‘ کی شوٹ کے پہلے دن کی یادگار ہے۔
واضح رہے کہ فلم ’کہو نہ پیار ہے‘ 22 برس قبل ریلیز ہوئی تھی جس میں امیشا پٹیل اور ہریتک روشن کی جوڑی کو بے حد پسند کیا گیا تھا۔
عمران عباس نے ایک انسٹا اسٹوری میں بھی امیشا کو ’کہو نہ پیار ہے‘ کا جواب دیا کہ ’ہاں کہا نہ پیار ہے‘۔