پشاور:پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 خواجہ سرا زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق پشاور کے کبوتر چوک پر ملزمان کی جانب سے فائرنگ کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 4 خواجہ سرا زخمی ہوئے۔
زخمی خواجہ سراؤں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے جن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور انہیں گرفتار کرنے کی کوشش جاری ہے۔