ڈیرہ اسماعیل خان: ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے سے 3 خواتین جاں بحق ہو گئیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق گیس لیکیج کے باعث دھماکا ڈی آئی خان کے محلہ موہانیاں والہ میں ہوا۔
ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ دھماکے میں تین خواتین جھلس کر جاں بحق ہوئیں اور ایک شخص زخمی ہوا۔
گیس لیکیج کے باعث ہونے والے دھماکے میں جان بحق ہونے والوں میں ماں، بیٹی اور بہو شامل ہیں۔