جائیداد تنازعہ پر سگے بھائی کے ہاتھوں 2چھوٹے بھائیوں کا قتل 

نوشہرہ:نوشہرہ کی تحصیل پبی کے علاقے سپین خاک میں جائیداد کے تنازعہ پر سگے بھائی نے چچا زاد کے ساتھ ملک کراپنے2چھوٹے بھائیوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق مقتولین کے بھائی صادق نور ولد نور زمان نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ ہم تین سگے بھائی حامد نور اور حبیب نور پسران نور زمان ساکنان سپین خاک محلہ رشید خیل زمین کے حساب کے لئے جا رہے تھے جب ہم جائے وقوعہ پر پہنچے تو وہاں پر پہلے سے موجود میرے سگے بھائی محمد نور ولد محمدنور زمان اور حیدر زمان ولد محمد زمان ساکنان سپین خاک نے ہم پر اپنے اسلحہ آتشین سے فائرنگ شروع کردی۔

 جس سے میں بال بال بچ گیا اور میرے دو سگے بھائی حبیب نور اور حامد نور لگ کر موقع پر جان بحق ہوگئے۔ ملزمان جائے وقوعہ سے واردات کے بعد فرار ہوگئے۔وجہ عناد جائیداد کا تنازعہ تھا۔

پولیس نے رپورٹ کنندہ صادق نور کے بیان کی روشنی میں ملزمان محمد نور اور حیدرزمان کے خلاف دہرے قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔