کوہاٹ میں پولیس اسٹیشن پر دستی بم حملہ، 4 اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی

پولیس ذرائع کے مطابق دستی بم کا حملہ تھانا بلی ٹنگ پر کیا گیا جس میں 4 اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہوئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تھانے پر حملے میں ملوث دہشتگردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

ادھر ضلع خیبر کے علاقے گودر میں بھی ایف سی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں ایک اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ایف سی چیک پوسٹ پر فائرنگ کا واقعہ رات کو پیش آیا، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔