‘سیم سوئچ بٹن میرے گھر بھی ہیں’

اداکارہ مہر بانو کو سوشل میڈیا پر اپنی ایک وڈیو شیئر کرنے پر کافی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

مور محل، چڑیلز، بلا، خدا اور محبت 3 جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی مہر بانو دیگر شوبز شخصیات کی طرح سوشل میڈیا پر خاصی فعال ہیں، انہوں نے انسٹا گرام پر ایک وڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ رقص کررہی ہیں۔

مہر بانو نے وڈیو کے ساتھ لکھا ہے کہ میں اس گانے پر اتنے جنون میں کیوں ہوں؟

مہر بانو کی وڈیو پر ان کے فالوورز مختلف قسم کے تبصرے کررہے ہیں، سیلبریٹیز میگزین آفیشل نامی انسٹا گرام اکاؤنٹ سے کہا گیا کہ ‘‘اللہ پاک ہدایت دیں، آمین’’

حسیب کے بی نے مہر بانوں کے عقب میں دیوار پر نصب بجلی کے بٹن پر توجہ دلاتے ہوئے لکھا کہ ‘سیم سوئچ بٹن میرے گھر بھی ہیں’

صارفین کے مطابق مہر بانو کا یہ ڈانس ورزش جیسا ہے۔ فالوورز نے انہیں مشورہ بھی دیا کہ مزید پریکٹس کرنے پر وہ ڈانس میں بہتر ہوں گی۔

ایک طرف جہاں ٹرولز نے بانو کا مذاق اڑایا وہیں دوسری طرف ان کے کچھ مداحوں نے ان کی تعریف بھی کی۔