پنڈی بھٹياں کے قریب سکھیکی انٹر چينج پر ٹریفک حادثے میں چار افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوئے۔ مرنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔
ریسکیو ٹیم کے مطابق حادثہ ٹرالر کی مسافر وين کو ٹکر کے باعث پیش آیا۔ جاں بحق افراد کی لاشیں ضروری کارروائی ، جب کی زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق مسافر وين کا ڈرائيور سڑک کنارے وین کو پارک کر کرکے گاڑی کا ٹائر بدل کر رہا تھا۔
شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والا خاندان سرگودھا سے جنازہ میں شامل ہونے کے بعد واپس گھر کی جانب رواں دواں تھا کہ اسی دوران سکھیکی انٹر چینج کے قریب مسافر وین کا ٹائر پنچر ہوگیا، جس کی تبدیلی کے دوران پیچھے سے آنے والے ٹرالر نے وین کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں دو خواتین زخمی بھی ہوئیں۔