کورولش عثمان کی مالہون خاتون (یلدیز جاگری) نے شادی کرلی، تصاویر وائرل

مشہور ترکش سیریز کورولش عثمان میں مالہون خاتون کا مرکزی کردار نبھانے والی خوبرو اداکارہ ‘یلدیز جاگری اتکسوائے’ نے ترکی کے معروف اداکار ‘برک اوکتے’ سے شادی کرلی۔

اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کچھ دن قبل  منگنی کی تصاویر شیئر کی تھیں جس کے بعد اب انہوں نے اپنی شادی کی  خوبصورت تصاویر بھی  مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔
کورولوش عثمان میں عثمان غازی کی دوسری بیوی کا کردار نبھانے والی اداکارہ ‘یلدیز جاگری اتکسوائے’ نے پاکستان میں نشر کئے جانے والے ترکش ڈرامے عائشہ گُل  کے مرکزی کردار اور ترکی کے معروف اداکار ‘برک اوکتے’ سے شادی کی ہے۔

شادی کی تقریبات میں  اداکار اور اداکارہ کے اہلِ خانہ اور دوستوں سمیت   کورولش عثمان کی بالا خاتون (اوزگے توریر) اور شیخ ایدابالی (سیدا یلدیز) نے بھی شرکت کی۔

ترکی کی اس خوبصورت جوڑی کی شادی کی تصاویروں کو سوشل میڈیا صارفین  اور مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیا جا رہا ہے  جبکہ انہیں معروف شوبز ستارو ں کی جانب سے  شادی کی مبارکباد بھی دی جارہی ہے۔