پشاور: بڈھ بیر کے علاقے میں 24 سالہ لڑکی کو اغوا کے بعد قتل کرکے اس کی لاش جلانے کا انکشاف ہوا۔
ذرائع کے مطابق دواگون خیل کے علاقے میں دو روز قبل اسرار نامی شخص کی بیٹی لاپتہ ہوئی تھی۔ گھر سے لاپتہ لڑکی کی مسخ شدہ لاش بڈھ بیر خوڑ میں قبرستان سے ملی۔
قریبی رشتہ داروں نے پولیس کو لاش ملنے کی اطلاع دی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی۔
بڈھ بیر سپین جماعت کے رہائشیوں نے واقعے کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے انڈس ہائی وے کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔ مقتولہ کے لواحقین نے لاش کوہاٹ روڈ پر رکھ کر احتجاج کیا اور کہا کہ پولیس کی کارروائی تک ہر قسم کی ٹریفک کو بند رکھا جائے گا۔