احسن خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

مکہ: پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور میزبان احسن خان نے عمرے کی ادائیگی کرلی۔

احسن خان نے گزشتہ شب اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنی انسٹا اسٹوری پر چند ویڈیوز اور ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکار  مکہ مکرمہ میں موجود ہیں۔

 

wqfff

شیئر کردہ ویڈیو میں احسن خان نے مکہ کے  روح پرور مناظر دکھائے جس میں دل کو قرار بخشتی اذان کی آواز کو بھی سُنا جا سکتا ہے۔

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ احسن خان نے احرام پہن رکھا ہے اور وہ عمرے کی ادائیگی کررہے ہیں، مداحوں کی جانب سے احسن خان کی اس وائرل تصویر اور ویڈیوز کو خوب پسند کیا جا رہا ہے۔