پشاور: زنگلی میں پولیس وین پر دستی بم حملہ، 2 اہلکار زخمی

 پشاور: زنگلی میں نامعلوم افراد کی جانب سے پولیس وین پر دستی بم سے حملہ کیا گیا ،جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے،جنہیں فوری طبی امداد کیلئے  ہسپتال منتقل کر دیا گیا،جبکہ پولیس و سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور زنگلی میں نامعلوم افراد نے پولیس وین پر دستی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے، زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طنی امداد فراہم کی گئی ، نامعلوم افراد کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔