مردان بائی پاس روڈ پر المناک حادثہ، 2خواتین سمیت 4افراد جاں بحق

رسالپور؛رسالپور کے علاقے رشکئی کے قریب مردان بائی پاس روڈ پر ٹریفک کے المناک حادثے میں 2خواتین سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے ایک خاتون زخمی ہوگئی۔حادثہ دس ویلر ٹرک اور موٹر کار کے درمیان تصادم سے پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق رسالپور کے علاقے رشکئی میں مردان بائی پاس روڈ پر رشکئی کے قریب دس ویلر ٹرک اور موٹر کار کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں دو خواتین سمیت چار افرار جاں بحق ہوگئے جاں بحق ہونے والوں میں اسحاق اور سعادت سمیت دو خواتین بہرام کلے کے رہائشی تھے جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہے جسکی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

 جاں بحق افراد اور مجروح خواتین کو فوری طور مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیاگیا۔