ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سارہ علی خان نے اپنی دادی شرمیلا ٹیگور کی بائیو پِک میں کام کرنے سے انکار کردیا۔
ایک انٹرویو میں سارہ علی خان سے پوچھا گیا کہ اگر کوئی شرمیلا ٹیگور کی بایوپک کے ساتھ ان سے رابطہ کرے تو ان کا کیا ردعمل ہوگا جس پر اداکارہ نے کہا کہ ان کے معیار کا مقابلہ کرنا آسان نہیں ہے۔وہ بہت خوبصورت ہے۔ مجھے نہیں معلوم کہ میں کیسے کرسکوں گی۔
حال ہی میں سمبا اور اترنگی رے جیسی فلموں میں کام کرنے والی اداکارہ سارہ علی خان نے کہا کہ وہ اپنی دادی سے فلموں اور کاموں کے بارے میں زیادہ بات نہیں کرتیں، وہ بہت پڑھی لکھی ہیں اور موجودہ واقعات میں دلچسپی رکھتی ہیں۔
سارہ علی خان اپنی نئی آنے والی فلم گیس لائٹ کی تیاری کررہی ہیں جس میں وہ وکی کوشل کی لیڈنگ ایکٹریس کا کردار ادا کریں گی۔
واضح رہے کہ شرمیلا ٹیگور نے ارادھنا، سفر، امر پریم جیسی نامور فلموں میں اداکاری کے جوہر دیکھائے ہیں جبکہ راجیش کھنہ کے ساتھ ان کی جوڑی کو ناظرین نے بہت پسند کیا۔