سیلاب سے متاثرہ علاقہ خیرپور ناتھن میں 6 شہریوں کی لاشیں برآمد

 سیلاب کا پانی اترنے کے بعد خیرپور ناتھن شاہ میں لاشیں ملنے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ پولیس کے مطابق خیرپورناتھن شاہ میں پانی کم ہونے کے بعد بعض گھروں سے لاشیں ملی ہیں۔

پولیس کا کہنا تھاکہ تین روز کےدوران گھروں سے 6افراد کی لاشیں ملی ہیں اور آج صبح بھی شہباز کالونی کے ایک گھر سے شہری ڈھولن چانڈیوکی لاش ملی۔ پولیس نے بتایا کہ مرنے والے تمام شہری سیلاب میں اپنےگھر اور سامان کی حفاظت کیلئے رکے ہوئے تھے۔