پشاور: سبسڈائز آٹے کی سیاسی بنیادوں پر تقسیم، حکومت سے جواب طلب

پشاور ہائیکورٹ میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے اور سبسڈائز آٹے کی سیاسی بنیادوں پر تقسیم کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے حکومت سے سبسڈائز آٹے کی تقسیم سے متعلق جواب طلب کرلیا۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ملک میں اس وقت آٹے کا شدید بحران ہے، خیبرپختونخوا میں قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں، سبسڈائز آٹا سیاسی بنیادوں پر تقسیم کیا جاتا ہے، جس کی وجہ سے مستحق لوگ رہ جاتے ہیں۔

چیف جسٹس قیصر رشید خان نے ریمارکس دیے کہ آج کل پورے ملک میں مہنگائی اور مہنگے آٹے کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں۔

عدالت نے حکومت سے سبسڈائز آٹے کی تقسیم سے متعلق جواب طلب کرلیا۔