راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں افغان سرحد سے دہشت گردوں کی فائرنگ میں سپاہی نذر محمد شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے دہشت گردوں نے فورسز پر فائرنگ کردی جس کا فورسز نے بھرپور جواب دیا اور دہشت گردوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا تاہم فائرنگ کے تبادلے کے دوران سپاہی نذر محمد شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر نے دہشت گردوں کی پاکستان مخالف سرگرمیوں کے لیے افغان سرزمین کے استعمال کی مذمت کی اور کہا کہ توقع ہے افغان حکام مستقبل میں ایسے واقعات روکنے کے لیے اقدامات کریں گے۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے، بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارےعزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔