اداکارہ ماہرہ خان کی جانب سے اپنی نئی فلم 'دی لیجنڈ آف مولا جٹ' کا پوسٹر جاری کیا گیا جس پر بالی وڈ سپر اسٹار ہریتھک روشن نے بھی کمنٹ کرتے ہوئے ماہرہ اور فلم کے لیے پسندیدگی کا اظہار کیا۔
ماہرہ نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر بلال لاشاری کی ہدایت میں بننے والی فلم مولا جٹ کا پوسٹر جاری کیا جس میں ماہرہ خان کو نئے انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔
پوسٹ پر پاکستانی اداکاراؤں سوہائے علی ابڑو اور صنم جنگ سمیت معروف شخصیات نے کمنٹ کیا اور فلم کے لیے پسندیدگی کا اظہار کیا۔
تاہم لوگوں کی توجہ کا مرکز سرحد پار بھارت سے آئے کمنٹ پر پڑ گئی جو کسی عام شخص نے نہیں بلکہ ہریتھک روشن نے کیا تھا، انہوں نے ماہرہ اور فلم کے لیے پسندیدگی کا اظہار کیا۔
خیال رہے کہ ”جیو فلمز“ کے اشتراک سے یہ فلم 13 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایک ساتھ ریلیز کی جائے گی۔