اسلام آباد پولیس کے ڈائریکٹر سسٹم سیف سٹی کی مبینہ خودکشی 

اسلام آباد: اسلام آباد میں ڈائریکٹر سسٹم سیف سٹی عبدالقدیر کی پھندا لگی نعش برآمد ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق عبدالقدیراسلام آباد پولیس میں گریڈ 19 کے آفیسر تھے۔

، ڈائریکٹر سیف سٹی کی نعش مارگلہ ٹاؤن میں واقع ان کے گھر سے ملی ہے جو کمرے میں پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی، جسے پولیس نے نعش قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کردی۔ 

وہ این ٹی سی کے ملازم تھے اور ڈپیوٹیشن پر اسلام آباد پولیس میں خدمات انجام دے رہے تھے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سینئر پولیس افسران اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 حکام کا کہنا ہے کہ بظاہر واقعہ خود کشی کا لگ رہا ہے، تاہم پوسٹ مارٹم کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔

دوسری جانب آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز کو ہر پہلو سے شفاف تحقیقات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس نے بیان جاری کیا ہے کہ جس میں کہا گیا ہے کہ پولیس لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ واقعے کا ہر پہلو سے جائزہ لیا جائے گا، سینئر پولیس افسران اور فرانزک ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔