شمالی وزیرستان میں بم دھماکہ، 2فوجی جوان شہید

شمالی وزیرستان:شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں دیسی ساختہ بم پھٹنے سے 2 فوجی جوان شہید ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بم پھٹنے سے نائب صوبیدارجاوید اقبال اور نائیک حسین احمد شہید ہوگئے۔

42 سال کے نائب صوبیدارجاوید اقبال کا تعلق اٹک اور38 سالہ نائیک حسین احمد کا تعلق اوکاڑہ سے تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے سے دہشت گردوں کے خاتمے کے خلاف کلیئرنگ آپریشن تیز کر دیا گیا۔

دریں اثناء صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وطن کی حفاظت میں جام شہادت نوش کرنے والے شہدا قوم کے محسن ہیں۔