مردان: مسجد میں فائرنگ سے سب انسپکٹر جاں بحق، دو نمازی شدید زخمی

مردان: دوسرہ چوک کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے مقامی مسجد میں عشا کی نماز کے دوران فائرنگ کرکے حساس ادارے کے سب انسپکٹر کو قتل کردیا،جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں دو نمازی بھی شدید زخمی ہوگئے۔

واقعہ گزشتہ شب مردان میں پیش آیا۔ 2 نامعلوم افراد نے نماز عشاء کی اداٸیگی  کے دوران انٹیلی جنس بیورو (آٸی بی) کے سب انسپکٹر کفایت اللہ پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئے جب کہ دو نمازی شدید زخمی ہوگئے۔

مقتول کو مردان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔ حملہ آور فائرنگ کرکے فرار ہوگئے ۔

پولیس اور حساس اداروں نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ آٸی بی سب انسپکٹر کفایت اللہ کی نماز جنازہ آج صبح پولیس لاٸن مردان میں ادا کی گئی۔