صوابی میں کار پر فائرنگ کے نتیجے میں خواجہ سرا وفا جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ انبار انٹرچینج کے قریب پیش آیا۔
پولیس نے بتایا کہ کار پر فائرنگ سے خواجہ سرا جاں بحق ہوگیا جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق خواجہ سرا دیگر ساتھیوں کےساتھ پشاور جارہا تھا کہ فائرنگ کا نشانہ بنا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔