ایوارڈ شو میں پری زاد نے احمد بٹ کو تھپڑ رسید کردیا

ٹورنٹو: پاکستان کے معروف اداکار احمد علی اکبر کی ایوارڈز شو کے دوران میزبان احمد علی بٹ کو تھپڑ مارنے کی وڈیو وائرل ہوگئی۔

احمد علی اکبر نے بین الاقوامی ایوارڈز شو آسکر کی یاد تازہ کردی جب امریکی اداکار وِل اسمتھ نے  لائیو تقریب میں بیوی کا مذاق اْڑانے پر امریکی کامیڈین کرس راک کو تھپڑ جڑ دیا تھا۔

پری زاد اسٹار کی جانب سے کامیڈین احمد علی بٹ کو مارا گیا تھپڑ حقیقی نہیں تھا بلکہ ایک مذاق تھا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ احمد علی بٹ اداکار احمد علی اکبر کے مشہور ترین ڈرامہ سیریل ’پری زاد‘ کا ذکر کر رہے ہیں۔

احمد علی بٹ پری زاد اسٹار کو کہتے ہیں کہ میں نے تم سے کہا تھا نہ کہ شہرت ہمیشہ منہ کالا کروا کر ہی ملتی ہے اور تم نے ڈرامہ پری زاد میں ایک نہیں بلکہ 5 ہیروئنوں کے ساتھ منہ کالا کیا ہے۔

اس جملے کے ادا ہوتے ہی احمد علی اکبر اپنی نشست سے اُٹھ کر آتے ہیں اور احمد علی بٹ کو مذاقاً تھپڑ جڑ دیتے ہیں جس حاضرین بہت محظوظ ہوتے ہیں۔