شمالی وزیرستان میں خودکش حملہ، 21سکیورٹی اہلکارزخمی

میرانشاہ:شمالی وزیرستان کے میرعلی سب ڈویژن میں سیکورٹی فورسز کے کانوائے پر خودکش حملے میں 21سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔

شمالی وزیرستان کے سب ڈویژن میرعلی میں گزشتہ روز شام کے قریب سیکورٹی فورسز کے کانوائے پر اس وقت خودکش حملہ ہوا جب وہ بنوں سے میرانشاہ جا رہا تھا کہ میرعلی بائی پاس کے قریب خودکش حملہ آور نے سیکورٹی فورسز کے ٹرک کے قریب خودکش حملہ کیا۔

 حملے سے گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ ذرائع کے مطابق دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی گئی۔ نتیجے میں ابتدائی معلومات کے مطابق 21 سیکورٹی اہلکار زخمی ہو گئے جن میں بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

 زخمیوں کو میرعلی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ حملے کے فورًا بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیاگیا۔