ملالہ یوسف زئی نے فلم انڈسٹری میں انٹری دے دی

 لندن: پاکستانی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے فلم پروڈکشن کے میدان میں قدم رکھ دیا۔

ہالی وڈ کی  شوبز ویب سائٹ کے مطابق ملالہ یوسف زئی کی پروڈکشن کمپنی ’ایکسٹرا کریکلر‘ بھارتی اسٹوڈیو کے ساتھ مل کر اپیل ٹی وی پلس کے لئے دستاویزی فلم تیارکرے گی۔

ملالہ کی فلم کمپنی کی جانب سے تیار کی جانے والی دستاویزی فلم جنوبی کوریا کے ایک جزیرے کی ماہی گیرخواتین سے متعلق ہے۔ ابتدائی طورپر ملالہ یوسف زئی کی پروڈکشن کمپنی اپیل کے لئے تین فلمیں بنائے گی۔