ملاکنڈ کے نواحی علاقے مٹکنی طوطہ کان میں رات گئے تھاک میں بیٹھے نامعلوم ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کارمیں سوارتین دوست اخترعلی، شاہ مراد اورانس خان موقع پر جابحق ہوگئے۔
لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ مٹکنی طوطہ کان کے علاقے میں پیش آیا، جس کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ریسکیو اہلکاروں نے مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بٹ خیلہ اسپتال منتقل کردی، جہاں مقتولین کی شناخت اختر علی سکنہ پیران، شاہ مراد سکنہ مٹکنی اور انس خان سکنہ طوطہ کان کے نام سے ہوئی ہے۔
لیوی ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی رپورٹ لیویز پوسٹ قلنگی میں درج میں ہوگئی جس کے بعد سیکیورٹی اداروں نے تفتیش شروع کردی۔