پاکستانی گلوکار علی سیٹھی نے اہم اعزاز حاصل کرلیا

لاہور: معروف پاکستانی گلوکار علی سیٹھی کا نام امریکی جریدے ٹائم میگزین کی سالانہ ’100 نیکسٹ‘ فہرست میں شامل ہوگیا۔

امریکی جریدے ٹائم میگزین کی جانب سے ’100 نیکسٹ‘ فہرست جاری کی گئی ہے جس میں دنیا بھر کی 100 بہترین شخصیات کو شامل کیا گیا ہے۔

رواں برس کی فہرست میں پاکستانی گلوکار علی سیٹھی کو بھی شامل کیا گیا ہے جو کہ پاکستانی میوزک انڈسٹری کے لیے ایک اعزاز کی  بات ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس کوک اسٹوڈیو میں علی سیٹھی اور گلوکارہ شَہہ گِل کی جانب سے گائے گئے گانے ’پسوڑی‘ نے دنیا بھر میں مقبولیت کے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔

علی سیٹھی کے گانے پسوڑی کو یوٹیوب پر تاحال 400 ملین سے زائد بار دیکھا اور سنا جاچکا ہے۔

ٹائم میگزین ’100 نیکسٹ‘ نامی فہرست ہر سال کی پہلی سہ ماہی میں جبکہ ’100 بااثر شخصیات‘ کی فہرست ہر سال کے وسط میں شائع کرتا ہے۔

ٹائم میگزین کی جانب سے ’پرسن آف دی ایئر، کڈ آف دی ایئر‘ کی فہرست بھی ہر سال کے اختتام پر شائع کی جاتی ہے۔