پشاور ایئر پورٹ سکیورٹی فورس (اے ایس ایف)نے پشاور ائر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دوحہ کے مسافر سے منشیات برآمد کر لی۔
ترجمان اے ایس ایف کے مطابق 1 اعشاریہ 035 کلو گرام آئس ہیروئن مسافر وصال احمد نے بیگ میں چھپا رکھی تھی۔
اے ایس ایف کے ترجمان نے بتایا کہ اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی۔
اے ایس ایف کے حکام نے ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت ملزم کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا۔
ترجمان اے ایس ایف نے یہ بھی بتایا ہے کہ اے این ایف نے ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔