بالی وڈ کی مشہور جوڑی اداکارہ دیپیکا اور اداکار رنویر سنگھ کی علیحدگی کی افواہیں گردش کرنے لگی ہیں۔ سوشل میڈیا پر اداکارہ دیپیکا اور اداکار رنویر سنگھ کی خبروں نے اس وقت سر اٹھایا جب عمیر ساندھو نامی سوشل میڈیا صارف کی جانب سے خبر بریک کی گئی کہ دیپیکا اور رنویر کے درمیان کچھ بھی ٹھیک نہیں ہے۔
دوسری جانب دیپیکا کی ائیرپورٹ ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں انھیں شادی کی انگوٹھی کے بغیر دیکھا گیا۔ ایک صارف نے اس ویڈیو سے متعلق ٹوئٹ کرتے ہوئے افسوس کیا اور لکھا کہ ان کے ہاتھ میں شادی کی انگوٹھی موجود نہیں تھی۔
ایک اور صارف نے دیپیکا کی طبیعت پر بھی توجہ دلائی اور کمنٹ کیا کہ اداکارہ ٹھیک نہیں لگ رہی تھیں؟ ایک اور صارف کا کمنٹ بھی بھارتی میڈیا پر شیئر کیا گیا ہے جس میں صارف نے پریشان ایموجی شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ افواہیں ہیں کہ ان کی شادی ختم ہوگئی ہے۔
واضح رہے چند روز قبل اداکارہ دیپیکا کی طبعیت خراب ہونے اور اسپتال میں داخل ہونے کی بھی خبریں سامنے آئی تھیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ دیپیکا پڈوکون کو چند روز قبل اچانک طبیعت خراب ہونے کے بعد ممبئی میں واقع بریچ کینڈی اسپتال لے جایا گیا تھا۔