ممبئی: بالی ووڈسپرپر سٹار سلمان خان کی جگہ سین عکس بند کرانے والے ساگر پانڈے 50 سال کی عمر میں چل بسے۔
سلمان خان نے اس حوالے سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ساگر پانڈے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اس کا شکریہ ادا کیا۔
سلمان خان نے اپنی پوسٹ کے ساتھ لکھا کہ میرے ساتھ رہنے پر دل سے شکریہ ادا کررہا ہوں اداکار نے اپنی پوسٹ میں ساگر پانڈے کو اپنا بھائی بھی لکھا۔
سلمان خان کی پوسٹ پر مداحوں نے بھی کمنٹ سیکشن میں دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ساگر پانڈے کی موت ممبئی میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوئی جس وقت وہ جِم میں ایکسرسائز کر رہے تھی