جانی ڈیپ اور امبر ہرڈ کی چونکا دینے والی گفتگو کی آڈیو لیک

کیلیفورنیا: امریکی اداکار جانی ڈیپ اور ان کی سابقہ اہلیہ اداکارہ امبر ہرڈ کے درمیان ہوئی چونکا دینے والی گفتگو کی آڈیو لیک ہو گئی۔

مغربی ذرائع ابلاغ کے مطابق امبر ہرڈ کے حوالے سے جانی ڈیپ کی قانونی ٹیم کی طرف سے چھپائی گئی تمام آڈیوز آخر کار سامنے آگئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ آڈیو ٹیپ ایک تحریری دستاویز کے حصّے کے طور پر جاری کی گئی ہے جس میں امبر ہرڈ اور جانی ڈیپ کے درمیان ہونے والی گفتگو کی تفصیل موجود ہے اور اس آڈیو کو عدالت میں چلایا بھی گیا تھا۔

آڈیو ٹیپ میں ہتکِ عزت کے مقدمے کے حوالے سے کچھ تفصیلات سامنے آئی ہیں جو چونکا دینے والی ہیں۔

آڈیو ٹیپ کا آغاز امبر ہرڈ کی طرف سے لڑائی کے دوران ڈیپ کو دور جانے دینے کا موقع دینے سے ہوتا ہے اور اس آڈیو ٹیپ میں جانی ڈیپ کو یہ کہتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ آپ میری مدد کریں اور میں آپ کی مدد کروں گا۔