راج کمار ہیرانی نے دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو بڑی فلم قرار دیدیا

بالی وڈ کے صفِ اول کے ڈائریکٹر راج کمار ہیرانی نے ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کو بڑی فلم قرار دے دیا۔

راج کمار ہیرانی نےفلم کا ٹریلر دیکھ کرکہا کہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ ایک بڑی فلم لگ رہی ہے۔

 منا بھائی ایم بی بی ایس، تھری ایڈیٹس، سنجو اور پی کے جیسی سپر ہٹ فلموں کے ڈائریکٹر  راج کمار ہیرانی نے فلم کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا اور کہا کہ فلم کا ٹریلر دیکھ کر خوشی ہوئی۔

 جیو فلمز کی پیش کش، پروڈیوسر عمارہ حکمت اور نئی نسل کے ڈائریکٹر بلال لاشاری کی شاہ کار فلم مولا جٹ کی ریلیز کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں، فلم 13 اکتوبر کو ریلیز کی جارہی ہے ۔