ممبئی:رشمیکا مندانا نے وجے دیوراکونڈا کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں کو غلط قرار دیدیا ہے۔
ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ ایسا کچھ بھی نہیں لیکن اچھا لگتا ہے کہ جب وجے دیوراکونڈا کے ساتھ نام لیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم دونوں نے ایک ساتھ بہت کام کیا ہے، وہ بھی کیریئر کی شروعات میں، ہمیں یہ بھی نہیں معلوم کہ انڈسٹری کیسی ہے لیکن ہم دونوں ہم خیال ہیں اور اب دوست بن چکے ہیں۔
رشمیکا نے کہا کہ وجے اور میرے دوست بھی مشترکہ ہیں، اس کے بھی حیدرآباد میں بہت دوست ہیں اور میرے بھی، اور اچھا لگتا ہے جب میرا اور وجے کا نام ساتھ لیا جاتا ہے۔