ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹریکٹر اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ ڈی آئی خان میں دانہ سر کے مقام پر پیش آیا جہاں ٹریکٹر پر کئی افراد سوار تھے۔
پولیس نے بتایا کہ ٹریکٹر اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 33 زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں بچےاور خواتین بھی شامل ہیں جبکہ حادثے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔