لاہور میں کولڈ سٹور سے تین سال پرانا 7ہزار کلو گوشت برآمد 

لاہور:لاہور اور سرگودھا میں میراتھن کاروائیاں کرتے ہوئے لاہور میں کولڈ سٹور سے تین سال پرانا 7 ہزار کلو گوشت  اور سرگودھا سے 6 ہزار کلو ملاوٹی بیسن اور مرچیں برآمد کر لی گئیں۔

 لاہور میں ملتان روڈ پر کولڈ اسٹور سے تین سال پرانے امپورٹڈ سری پائے، کھد، زبان اور باسی گوشت برآمد کیا گیا۔

 ایک ہوٹل سے باسی گوشت ملنے پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے سپلائر کا پتہ لگانے کی ٹھانی تو کولڈ سٹور کا سراغ ملا۔

 ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک نے بتایا کہ کولڈ سٹور میں مختلف ہمسایہ ممالک سے درآمد شدہ حلال حرام کی تفریق کے بغیر ایکسپائر گوشت برآمد ہوا۔

 تمام گوشت قانونی کاروائی مکمل کرنے کے بعد جلا کر تلف کر دیا گیا۔

 کولڈ سٹور مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا اور اس کے تمام خریداروں کی تفصیل حاصل کی جا رہی ہے۔