عالمی منظر نامے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شمالی کوریا کے میزائل تجربات سے نمٹنے کے معاملے پر ایک بار پھر اتفاق رائے نہیں ہوسکا۔ ادھر پیونگ یانگ نے آج مزید دو میزائل داغے۔ منگل کے روز اس نے جوہری بیلیسٹک میزائل داغا تھا۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے رکن ممالک شمالی کوریا کی جانب سے میزائل کے مسلسل تجربات سے نمٹنے کے معاملے پرایک بار پھر متفق نہیں ہو سکے۔ روس اور چین کا کہنا تھا کہ خطے میں امریکی قیادت میں فوجی مشقوں نے شمالی کوریا کو ایسا کرنے پر اکسایا۔ شمالی کوریا نے بھی کہا کہ اس کے میزائل تجربات امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقوں کے خلاف "جوابی اقدامات" ہیں۔خبررساں ایجنسی ایسوسی ایٹیڈپریس (اے پی) کے مطابق بدھ کو ہونے والا اجلاس مستقبل کے اقدامات کے متعلق کسی طریقہ کار پر اتفاق رائے کے بغیر ختم ہوگیا۔ حالانکہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے خبردار کیا گیا تھا کہ رواں برس شمالی کوریا کی جانب سے ریکارڈ تعداد میں میزائل تجربات سے نمٹنے پر عدم اتفاق سے سلامتی کونسل کی ناکامی اور شمالی کوریا کی حوصلہ افزائی ہوگی اور یہ اقوام متحدہ کے سب سے طاقتور ادارے کے اختیار کو کمزور کر رہی ہے۔اقوام متحدہ میں جاپان کے نائب نمائندے نے کہاکہ اس کونسل کو ٹھوس اقدام کرنا چاہئے اور ایسا فیصلہ کرنا چاہئے جو اس کی ساکھ کو بحال کرے“شمالی کوریا نے منگل کے روز جوہری صلاحیت کے حامل جس بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا وہ اب تک سب سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں کا تجربہ تھا۔ یہ جاپان کے اوپر سے گزرا اور امریکی بحرالکاہل کے علاقے گوام اور اس سے آگے تک جانے کی صلاحیت رکھتا تھا۔ اس کی وجہ سے جاپانی حکومت کو اپنے شہریوں کے لیے حفاظتی انتباہ جاری کرنا اور ٹرینوں کو روکنا پڑا۔اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے رواں برس بیلسٹک میزائلوں کے غیر متوقع تجربات کیے گئے ہیں جن کی تعداد اب 40 سے زائد ہو چکی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ شمالی کوریا بھی ایٹمی دھماکے کی طرف بڑھ رہا ہے۔شمالی کوریا کی جانب سے رواں برس بیلسٹک میزائلوں کے تجربات کی تعداد اب چالیس سے زائد ہو چکی ہے حکام کا کہنا ہے کہ جمعرات کی صبح شمالی کوریا نے صرف بائیسمنٹ کے وقفے سے اپنے مشرقی سمندر کی جانب دو بیلسٹک میزائل داغے۔بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان امریکہ اور اس کے اتحادیوں سے مراعات حاصل کرنے کی غرض سے ایک مکمل جوہری ہتھیار تیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جو امریکی سرزمین اور امریکی اتحادیوں کے علاقے کو خطرے میں ڈالنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔
اشتہار
مقبول خبریں
پشاور کے پرانے اخبارات اور صحافی
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
سٹریٹ کرائمز کے تدارک کی ضرورت
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
فرسودہ فائر بریگیڈ سسٹم
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
معیشت کی بحالی کے آثار
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
امریکہ کی سیاسی پارٹیاں
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
ممنوعہ بور کے اسلحہ سے گلو خلاصی
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
امریکی پالیسی میں تبدیلی؟
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
سموگ کا غلبہ
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
سابقہ فاٹا زمینی حقائق کے تناظر میں
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ