امریکا میں اغوا بھارتی خاندان قتل

امریکی ریاست کیلیفورنیا سے اغوا کیے جانے والے بھارتی خاندان کو قتل کردیاگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق میاں بیوی، ان کی 8 ماہ کی بیٹی سمیت ایک رشتے دار کو چند روز قبل کیلیفورنیا کی ایک مصروف سڑک سے اغوا کیا گیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مغوی فیملی کی لاشیں کیلیفورنیا کے علاقے مرسڈ کاؤنٹی کے کھیتوں سے برآمد ہوئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہےکہ ایک کسان نے پولیس کو کھیتوں میں لاشوں کی موجودگی کی اطلاع دی جب کہ اغوا کاروں کی جانب سے کسی قسم کا تاوان بھی نہیں مانگا گیا۔

گزشتہ روز  امریکی پولیس کی جانب سے اغوا کے واقعے کی ویڈیو بھی جاری کی گئی تھی جب کہ اس سلسلے میں ایک مشتبہ شخص کو حراست میں بھی لیا گیا جو اس وقت  بھی اسپتال میں زیر علاج ہے۔