بھارتی اداکارہ نوپور النکار کیوں بھیک مانگنے لگیں  

شہرت کی بلندی پر اداکاری ترک کرنے والی بھارتی اداکارہ نوپور النکار سڑکوں پر بھیک مانگنے لگیں۔ رپورٹس کے مطابق نوپور النکار نے کئی بھارتی ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جبکہ ان کے مشہور ڈراموں میں ’شکتی مان‘، ’راجہ جی‘ اور ’دیا باتی‘ سمیت کئی شامل میں۔ اداکارہ نے گزشتہ دنوں انڈسٹری اور شوہر سے سنیاس (تارک الدنیا) لے لیا تھا اور اب وہ سادھو بن کر سڑکوں پر بھیک مانگ رہی ہیں۔

نوپور النکار نے سڑکوں پر بھیک مانگنے کی ویڈیو خود اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شیئر کی اور بتایا کہ صبح سے بھیک میں 21 بھارتی روپے ہی ملے ہیں اور کسی نے دان میں چاول تو کسی نے پیڑا دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق نوپور کا ممبئی میں گھر بھی ہے جسے انہوں نے کرائے پر دے رکھا ہے اور وہ شوہر و ساس کی اجازت سے تارک دنیا ہوئی ہیں۔