سوات میں فورسز پر حملہ، تین جوان زخمی،2 شدت پسند ہلاک

سوات:رحیم آباد بائی پاس پر شدت پسندوں کی فائرنگ سے تین جوان زخمی جب کہ جوابی فائرنگ سے دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق سوات رحیم آباد بائی پاس پر شدت پسندوں نے فوج کے جوانوں پر فائرنگ کی جس کے باعث تین جوان زخمی ہوگئے جب کہ جوابی فائرنگ میں دو شدت پسند ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق دونوں ہلاک ملزمان، دہشت گردوں کے سہولت کار تھے، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن کیا۔