ایشوریہ کی فلم نے پہلے ہی دن دھوم مچا دی

ممبئی: بالی ووڈ کی کوئین ایشوریا رائے کی فلم ’پونین سیلون:1‘ نے ریلیز ہوتے  ہی باکس آفس پر کروڑوں کا بزنس کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کروڑوں مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والی خوبرو اداکارہ ایشوریا نے  4 سال بعد ایک مرتبہ پھر بڑی اسکرین پر اپنی نئی فلم پونین سیلون 1 کے زریعے انٹری دی ہے۔

معروف بھارتی ہدایت کار منی رتنم کی  ہدایتکار ی میں بننے والی یہ فلم 30 ستمبر کو ریلیز ہوئی تھی جو کہ ریلیز کے پہلے ہی ہفتے میں دنیا بھر سے325 کروڑ کا بزنس کرتے ہوئے باکس آفس پر ہٹ  رہی۔

 

ایشوریا کی اس فلم کو  بالی ووڈ کی اب تک کی تیسری سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم قرار دیا جارہا ہے۔

یہ فلم تمل زبان میں لکھا جانے والے ناول ’پونین سیلون 1‘ پر فلمائی گئی ہے جوکہ بھارت کے ایک عظیم بادشاہ ’راجا چولا‘ کی زندگی پر مبنی ہے۔

پونین سیلون کا لقب تمل عوام نے راجا راجا چولا کو دیا تھا جن کے خاندان ’چولا‘ نے 9ویں صدی سے 13ویں صدی تک تمل سرزمین پر راج کیا۔