سوات کے علاقے گلی باغ میں اسکول وین پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ڈرائیور جاں بحق اور دو بچے شدید زخمی ہوگئے۔حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔
ڈرائیور کی لاش اور زخمی بچوں کو سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔ فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
یاد رہے کہ آج سے ٹھیک 10 سال قبل 9 اکتوبر 2012 کو ہی سوات میں اسکول وین پر فائرنگ میں نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کو زخمی کر دیا تھا۔