کترینہ کیف کی نئی فلم ’فون بھوت‘ کا ٹریلر جاری

ممبئی: کترینہ کیف کی آنے والی ہارر کامیڈی فلم ’فون بھوت ‘کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

کترینہ کیف اپنی ہارر کامیڈی فلم’فون بھوت‘ کے زریعے 4 سال بعد بڑے پردے پر جلوہ گر ہوں گی، فلم میں کترینہ کے ساتھ شاہد کپور کے بھائی عیشان کپور اور سدھانت چترویدی اور جیکی شروف مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

اس فلم میں کترینہ کیف ایک بھوت کا کردار نبھائیں گی جو کہ بھٹکتی روحوں کو آزاد کرنے کے مشن پر نکلی ہے جس میں وہ عیشان اور سدھانت  کی مدد سے اس مشن کو پورا کریں گی۔

مشہور بالی ووڈ کامیڈی فلم  ’فُکرے‘ کے ہدایتکار گرمیت سنگھ کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ ہارر کامیڈی سے بھرپور فلم  4 نومبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔