آئرلینڈ میں گیس اسٹیشن پر زور دار دھماکا، 10 افراد ہلاک

ڈبلن:آئرلینڈ میں گیس اسٹیشن پر ہونے والے زور دار دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 10افرادہلاک جبکہ آٹھ زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا ڈونیگال میں ایک گیس اسٹیشن پر ہوا جس کے بعد ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا۔

مقامی وقت کے مطابق دوپہر تین بجے ایپل گرن نامی گیس اسٹیشن پر دھماکا ہوا جس کی وجہ کا تعین کیا جا رہا ہے۔ زخمیوں کو فوری طور ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

جائے حادثہ سے سامنے آنے والی تصاویر میں دھماکے سے تباہی دیکھی جا سکتی ہے۔ گیس اسٹیشن کے اوپر قائم ایک رہائشی گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا جس کا ملبہ اسٹیشن کی پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں پر گرا۔

آئرلینڈ کے وزیراعظم نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جزیرے کے لوگوں المناک حادثے پر صدمے میں ہیں، حادثے سے متاثر ہونے والوں کے اہل خانہ اظہار ہمدردی کرتا ہوں۔