وزیر اعظم ہاؤس فون ہیکنگ میں ملوث 2افراد گرفتار

 اسلام آباد:وزیراعظم ہاؤس کے فون ہیک کرنے سے متعلق کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی ہے،ذرائع کے مطابق فون ہیکنگ میں ملوث دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔


 نجی ٹی وی کے مطابق حکومتی ذرائع نے گرفتاریوں کی تصدیق کردی ہے،ذرائع کا کہنا تھا کہ دونوں افراد کو خفیہ ادارے نے گرفتار کیا ہے۔

 ایک شخص کا تعلق راولپنڈی کے تعلیمی ادارے سے ہے جبکہ دوسرا شخص وسطی پنجاب کے شہر سے تعلق رکھتا ہے۔

گرفتار افراد کو قومی سلامتی ادارے کے حوالے کردیا گیا ہے، جن سے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ گرفتار افراد کے ہینڈلرز کے بارے میں معلومات حاصل کی جارہی ہیں کیونکہ دونوں افراد وزیراعظم ہاؤس کی سیکیورٹی پرتعینات سٹاف سے رابطے میں تھے۔

ذرائع نے دعوی کیا کہ گرفتار افراد کے بیانات کی روشنی میں وزیراعظم ہاؤس کی سیکیورٹی پر تعینات عملے کی بھی جلد گرفتاری کا امکان ہیں۔