جنوبی وزیرستان کے رستم بازار سے تاجر رہنما کواغوا کے بعد قتل کرکے لاش سڑک کنارے پھینک دی گئی۔
مقامی عمائدین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ قتل کی وجہ بھتہ خوری ہوسکتی ہے،کچھ عرصہ سے بھتہ خور تاجروں سے رقم مانگ رہے ہیں۔
دوسری جانب پشاور کے علاقہ تہکال میں نامعلوم افراد پولیس چوکی پر 2دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے، حملے سے جانی نقصان نہیں ہوا۔