وادی نیلم، جیپ کھائی میں گرنے سے 6افراد جاں بحق

 وادی نیلم: وادی نیلم میں پوٹھوار جیپ دو ہزار گہری کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے، دو زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 آزاد کشمیر وادی نیلم جاگراں ویلی میں جاگراں سے کنڈل شاہی جانے والی پوٹھوار جیپ شم کولی کے مقام سے پھسلن کے باعث دو ہزار فٹ کی بلندی سے گہری کھائی میں جا گری۔

 حادثے میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، مرنے والوں میں دو بچے اور ایک خاتون بھی شامل ہے۔

 ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق دو زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال آٹھ مقام منتقل کیا گیا ہے جن کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، مقامی انتظامیہ پولیس اور ریسکیو 1122 امدای کارروائیوں میں مصروف ہیں۔