پاراچنار:ضلع کرم کے علاقہ بوشہرہ میں اراضی تنازع پر دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔
اپر کرم کے علاقہ بوشہرہ میں جائیداد کے تنازع پر دو دن سے جاری تصادم کے میں فریقین کی جانب سے راکٹوں کا بھی استعمال کیا گیا جس سے پاراچنار شہر میں گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔
گزشتہ روز عمائدین اور ضلعی انتظامیہ پر مشتمل جرگہ میں فریقین فائر بندی پر رضامند ہوگئے تھے تاہم رات کو بھی فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔
آخری اطلاعات تک ضلعی انتظامیہ اور مقامی عمائدین پر مشتمل جرگہ نے فریقین کو فائر بندی پر راضی کرلیا ہے اور انتظامیہ نے مسلح افراد کو مورچوں سے ہٹا کر فورسز کے اہلکار تعینات کردیے۔۔